Saturday 20 May 2017

بھوک. bhok

سنو جو بھوک ہوتی ہے..
بہت سفاک ہوتی ہے..!!
کسی فرقے کسی مذہب سے اس کاواسطہ کیسا

تڑپتی آنت میں جب بھوک کا شعلہ بھڑکتا ہے
تو وہ تہذیب کے بے رنگ کاغذ کو
تمدن کی سبھی جھوٹی دلیلوں کو
جلا کر راکھ کرتا ہے..
نظر بھوکی ہو تو پھر چودھویں کا چاند بھی روٹی سا لگتا ہے
خودی کا فلسفہ ۔۔۔
جھوٹی دلیلیں سب شرافت کی
محض بکواس لگتی ہیں۔۔۔۔

حقیقت میں یہی سب سے بڑا سچ ہے
کہ یہ جو بھوک ہوتی ہے
بڑی بدذات ہوتی ہے

Wednesday 17 May 2017

مسائل اور حل


مسئلے خود حل نہیں ہوتے ہیں، کرنے پڑتے ہیں اور اس کے دو طریقے ہیں یا تو خود میں ہمت تلاش کرلو، یا ذیادہ ہمت والے کو تلاش کرلو

Friday 5 May 2017

love

‏ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻣﺸﮑﻞ ﮐﺎﻡ
ﺍﺱ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﻮ ﺍﮔﻨﻮﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﺁﭖ ﻣﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮں

Monday 27 March 2017

◀کلام ☆☆ پیر نصیر الدین شاہ رحمتہ اللہ علیہ☆☆

✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪✪
اک میں ہی نہیں اس پر قربان زمانہ ہے
جو ربِِ دوعالم کا محبوب یگانہ ہے
کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے
زہرہ کا وہ بابا ہے ، سبطین کا نانا ہے
اس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں
جو حُسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے
عزت سے نہ مر جائیں کیوں نامِ محمد ﷺ پر
یوں بھی کسی دن ہم نے دنیا سے تو جانا ہے
آؤ در ِ زہرہ پر پھیلائے ہوئے دامن
ہے نسل کریمو

ں کی لجپال گھرانہ ہے
ہوں شاہِ مدینہ کی میں پشت پناہی میں
کیا اس کی مجھے پروا دشمن جو زمانہ ہے
یہ کہہ کے درِ حق سے لی موت میں کچھ مہلت
میلاد کی آمد ہے محفل کو سجانا ہے
قربان اس آقا پر کل حشر کے دن جس نے
اس امت ِ عاصی کو کملی میں چھپانا ہے
سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو حیرت کیا
بخشش کی روایت میں توبہ تو بہانہ ہے
ہر وقت وہ ہیں میری دنیائے تصور میں
اے شوق کہیں اب تو آنا ہے نہ جانا ہے
پرُنور سی راہیں ہیں گنبد پہ نگاہیں ہیں
جلوے بھی انوکھے ہیں منظر بھی سہانا ہے
ہم کیوں نہ کہیں ان سے روداد ِ الم اپنی
جب ان کا کہا خود بھی اللہ نے مانا ہے
محرومِ کرم اس کو رکھئے نہ سرِ محشر
جیسا ہے نصیر آخر سائل تو پرانا ہے

Sunday 19 March 2017

Love ❤ poem

Your essence, your being,
Just takes me away...
Back to a time way back.

Back when charming princes
In shining armor, on white horses,
Flourished, their swords,
Making the princesses swoon.

You do that to me,
Make me laugh, and fret,
And swoon, on occasion.

But without a sword,
Or a great white horse,
Or armor,
You are still a prince.

And my prince,
Whom I'd swoon over,
Any day.

- Mudasirsaghri@gmail.com -

Tuesday 10 January 2017

NTS

"اپنے کردار کو جتنا اچھا رکھ سکتے ہو رکھو.
کیونکہ..موت انسان کومارسکتی ہے.مگر اچھے کردار والے
ہمیشہ زندہ رہتے ہیں!
دلوں میں بھی..
اورلفظوں میں بھی.... "اپنے کردار کو جتنا اچھا رکھ سکتے ہو رکھو.
کیونکہ..موت انسان کومارسکتی ہے.مگر اچھے کردار والے
ہمیشہ زندہ رہتے ہیں!
دلوں میں بھی..
اورلفظوں میں بھی....

Monday 5 December 2016

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تُو امیر حرم، میں فقیرِ عجم
تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب
تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا

تو کجا من کجا